حیدرآباد۔28مئی(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کو ترقی کی سمت پر لانے کا وعدہ کیا۔ آج مہاناڈو اجلاس کے دوسرے دن انہوں نے اپنے خطاب میں کہا
کہ ٹی آر ایس کے گمراہ کن بیانات سے تلنگانہ کو نقصان پہونچ سکتا ہے۔ انہوں نے پولا ورم پراجکٹ کے معاملہ میں غیر ضروری بحث کو نہ چھیڑنے ٹی آر ایس قائدین کو مشورہ دیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ دونوں ریاستوں کی ترقی کے پابند ہیں۔